ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی:نشہ آور دہی کھلا کر منگلا ایکسپریس میں مسافروں کو لوٹا گیا

اڈپی:نشہ آور دہی کھلا کر منگلا ایکسپریس میں مسافروں کو لوٹا گیا

Sun, 14 Oct 2018 12:46:57    S.O. News Service

اڈپی 14؍اکتوبر(ایس او نیوز) منگلا لکشدیپ ایکسپریس ٹرین میں ناسک سے اڈپی کی طرف آنے والے مسافروں کو نشہ آور دوائی ملی ہوئی دہی کھلاکر بے ہوش کرنے کے بعد لوٹ لیے جانے کا واقعہ پیش آنا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ کینی مولکی کے رہنے والے رامچندرا اچاریہ(60) اور ان کی تین بہنیں ناسک مہاراشٹر ا سے منگلا ایکسپریس میں اڈپی کے لئے سوار ہوئی تھیں۔ رامچندرا اچاریہ ریلوے یاتری سنگھا کے خزانچی بھی بتائے جاتے ہیں۔ ایس ۳ بوگی میں رامچندرا اوران کی بہن رادھمّا(75سال) سفر کررہی تھیں جبکہ ان کی دوبہنیں سیما راؤ اور تلسی اپادھیابوگی نمبر ایس ۲ میں سوار تھیں۔ ایس ۳ بوگی میں سوارتقریباً پچاس سال کی عمر کے دو مسافر رامچندرا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بے تکلف ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کپڑے کے بیوپاری ہیں اور تجارت کے سلسلے میں کیرالہ جا رہے ہیں۔ رامچندرا نے اپنے ساتھ لایا ہوا کچھ کھانا ان دو مسافروں کو پیش کیا جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ پھر کچھ دیر بعد جب ٹرین چپلون اسٹیشن پر پہنچی توان مسافروں نے رامچندرا اور ان کی بہن کو دہی کھانے کے دیا۔ رامچندرا نے آدھا دہی کھانے کے بعد بقیہ پھینک دیا جبکہ رادھمّا نے پورا دہی کھالیا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد وہ غفلت کی نیند سوگئے۔ صبح کنداپور کے قریب پہنچنے پر رامچندرا کی آنکھ کھلی تو انہوں نے دیکھاکہ ان کی جیب سے15ہزار روپے اور ان کی بہن کی بیگ سے 15ہزار روپے غائب تھے۔اس کے علاوہ 24گرام سونے کی چین ، موبائل فون اور نئے کپڑے وغیر ہ بھی غائب تھے۔اورو ہ دو مسافر بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہے تھے جنہوں نے انہیں رات کو دہی کھلایا تھا۔ دوسری طرف رادھمّا ابھی تک بے ہوشی کی عالم میں تھی۔ٹرین جب اڈپی اندرالی اسٹیشن تو رادھما کو اتار لیا گیا اور نجی اسپتال میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا۔

رامچندرا نے ریلوے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا ہے کہ جب کچھ دن پہلے وہ لوگ ناسک کے لئے روانہ ہوئے تھے تب بھی اور اب جب واپس لوٹ رہے تھے تب بھی ٹکٹ چیکنگ کے لئے کوئی بھی ٹی سی ان کی بوگی میں نہیںآیا تھا۔ اس طرح ٹکٹ چیکنگ میں ڈھیل برتنے کی وجہ سے لٹیروں کی گینگ کو ٹرین میں اپنی کاررائیاں انجام دینے میں سہولت ہوتی ہے اور مسافر بے چارے ٹھگے جارہے ہیں۔


Share: